Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر سمیت جی ٹی روڈ پر قائم میرج ہالز و میرج گارڈنز اور پلازے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

جہلم: شہر سمیت جی ٹی روڈ پر قائم میرج ہالز و میرج گارڈنز اور پلازے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے، پارکنگ نہ ہونے کے باعث سڑکیں شادی بیاہ کی تقریبات کے موقع پر پارکنگ اسٹینڈ کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شہرسمیت ملحقہ علاقوں میں قائم متعدد میرج ہالز و میرج گارڈنز، مارکیز سمیت خریداری کے لئے قائم کئے گئے پلازوں کے باہر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی سرپرستی کی وجہ سے بااثر افراد نے گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ چھوڑنے کی بجائے سڑکوں کو پارکنگ میں تبدیل کر رکھا ہے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کا جام رہنا روزانہ کا معمول بن چکا ہے۔

ٹریفک بلاک ہونے سے بازاروں اورشہر کی سڑکوں سمیت جی ٹی روڈ سے گزرنے والی گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میرج ہالز و میرج گاڈنز سمیت درجنوں پلازے ٹریفک روانی متاثر کرنے کا سبب بن رہے ہیں ،شہری پریشان انتظامیہ نے بااثر مالکان کے ساتھ معاملات طے کرنے کیوجہ سے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قوانین کی موجودگی میں میونسپل کمیٹی کے ذمہ داران کا قانون پر عملدرآمدنہ کروانا سمجھ سے بالا تر ہے ، بڑے بڑے پلازوں، شادی ہالز و میرج گارڈنز ، مارکیز، نجی ہسپتالوں ، پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے جگہ مختص کرنے کی بجائے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکوں ، سروس روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنی معمول بنا لیا ہے جس کی وجہ سے سکولوں و کالجوں، سرکاری اداروں اور ضلع کچہری سمیت ایمبولنسسز کو سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

شہریوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی / ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ میرج گارڈنز ، میرج ہالز پلازے نجی ہسپتالوں، نجی تعلیمی اداروں کے مالکان جنہوں نے پارکنگ کے لئے جگہ نہیں چھوڑی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ شہری اس ازیت سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button