Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ دینہ میں جوش و خروش سے پنجاب کلچر ڈے منایا گیا

دینہ: حکومت پنجاب کی ہدایت پر گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ دینہ میں جوش و خروش سے پنجاب کلچر ڈے منایا گیا، سٹاف اور طلباء نے پنجابی روایتی ملبو سات زیب تن کیے ہو ئے تھے ، مختلف تقریبات میں پنجاب کے روایتی کھیلوں میں رسہ کشی ، ٹائر ریس ، پنجابی نظمیں اور گیت پیش کیے گئے مختلف کھانے بھی تیار کیے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کی طرح دینہ میں بھی پنجاب کلچر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا ، ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ، گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ دینہ میں بھی کلچر ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں اساتذہ سمیت بچوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔

اساتذہ اور بچوں نے پنجابی روایتی ملبو سات پہنے ہو ئے تھے ، مارننگ اسمبلی کا آغاز بابر کت کلام سے شروع کیا گیا ، محمد مسعود کلاس دہم نے قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ، محمد صبور علی کلاس نہم نے نعت شریف پڑھی اور میاں محمد بخش رحمتہ اللہ عارف کھڑی کا عارفانہ کلام خوبصور ت انداز میں پیش کیا ، محمد رفیق نے بچوں کی پنجابی ثقافت کی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

ٹیچرز محمد فضل حق ، حافظ عامر علی نے دینی حوالے سے ثقافت کو اجا گر کیا ، محمد ابراہیم ، نعمان امتیاز ، محمد اسماعیل اور زین علی نے گیت اور پنجابی نظمیں پیش کیں ، محمد حمزہ ، محمد احمد ، محمد احد ، محمد شہروز اور دیگر طلباء نے مل کر میوزیکل ٹیبلو پیش کیے ، پنجاب کے روایتی کھیلوں میں رسہ کشی ، ٹائر ریس اور دیگر عملی مظاہرہ پیش کیا۔

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر مختلف دیسی کھانے بھی پیش کیے گئے ،آ خر میں پرنسپل محمد صغیر نے پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button