
دینہ: تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے حلقہ پی پی25 کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لدھڑ ہاؤس پہنچ گئے، سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین ، چوہدری فوق شیرباز سے ملاقات کی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی الیکشن میں مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لدھڑ ہاؤس دینہ پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین اور چوہدری فوق شیرباز سے ملاقات کی۔
اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل سوہاوہ کے صدر مرزا جمشید اشرف، انوار الحق مغل، چوہدری محمد انور، چوہدری محمد ضمیر، چوہدری ا حسن اختر باگڑیاں اور دیگر رہنما بھی موجود تھے جس پر متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ حلقہ پی پی 25 سے فواد چوہدری کے الیکشن لڑنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ حلقہ پی پی 25کی عوام فواد چوہدری کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی۔