Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں پنجاب کلچرل ڈے منایا گیا

جہلم: ضلع بھر کے سکولز و کالجز کی طرح گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں بھی پنجاب کلچرل ڈے منایا گیا، پنجاب کلچرل ڈے کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین جہلم میں پنجاب کلچرل ڈے منا یا گیا۔ کالج کی پرنسپل صاحبہ مسز نسرین عارف مہمانِ خصوصی تھیں جنہوں نے کلچرل ڈے کی تقریبات کا افتتاح کیا۔

کلچرل ڈے کے موقع پر کالج کی طالبات نے پنجاب کے روایتی ثقافتی پروگراموں کے حوالے سے مختلف دیدہ زیب سٹالز بھی لگائے جن سے پنجابی ثقافت کی بھر پور عکاسی عیاں تھی۔

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پرنسپل صاحبہ محترمہ نسرین عارف نے کہا کہ کالج طالبات نے جس محنت اور قابلیت سے پنجاب کلچر ڈے پر اپنے صوبے کی ثقافت کو اْجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے۔اِس طرح کے ہم نصابی پروگرام طالبات کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کر تے اور ان میں نت نئی جدت اور ٹیکنا لوجی کے فروغ کا بھی باعث بنتے ہیں۔

کلچر ل ڈے کے موقع پر طالبات نے دیہی اور شہر ی روایات و ثقافت پر مبنی شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جس سے کالج اساتذہ و طالبات لطف اندوز ہوئیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button