Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں وسدا پنجاب کلچر ڈے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام وسدا پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ آگاہی واک ڈی سی آفس سے شروع ہو کر وائے کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔

واک کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی نے کی۔ واک میں پرسنل سیکرٹری ڈاکٹر فضل الحق سمیت تمام سرکاری دفاتر کے افسران، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان، سکول اور کالجز کے طلباء نے شرکت کی۔

شرکاء نے ثقافتی لباس زیب تن کر رکھے تھے اور پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

ضلع کونسل ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کا کہنا تھا کہ یہ دن منانے کا مقصد پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے، ہمارے نوجوانوں کی اکثریت اپنی ثقافت کو فراموش کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا پنجاب کلچر ڈے منانے کا اقدام ثقافت کو دوبارہ زندہ کرنے کے مترادف ہے۔ ثقافت وہ ورثہ ہے جسے ہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں تک منتقلی کے لیے ایسے تہوار منانے کی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button