Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنجاب کلچر ڈے؛ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مس کوثر سلیم کا دینہ اور سوہاوہ کے سکولوں کا دورہ

دینہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ مس کوثر سلیم نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ جونیر ماڈل سکول دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے سکولوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ڈی ای او زنانہ جہلم میڈم کوثر سلیم نے پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے دینہ اور سوہاوہ کا دورہ کیا اور دورے کے دوران گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول دینہ اور سوہاوہ میں کلچر ڈے کے حوالے سے پروگراموں میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈم کوثر سلیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دینہ اور سوہاوہ کے سکولوں میں 14 مارچ کلچر ڈے کے سلسلہ میں سیمینار بھی منعقد کئے گئے ہیں ایسے پروگرام کروانے کا مقصد یہ کے ہے آنے والی نسل کو آگائی حاصل ہو کہ ہمارا کلچر کیسا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد ہے کہ ہماری آنے والی نسل کو پتہ ہونا چاہئے کے ہمارے ملک پاکستان کا ماضی میں کلچر کیا تھا اس کلچر کو زندہ رکھنے کیلئے ایسے دن منانا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button