
ڈومیلی: حکومت پنجاب کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے ضلع بھرکی طرح تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی گردونواح کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں 14 مارچ پنجاب دا کلچرڈے جوش و جذبہ کے ساتھ منایاگیا، اس سلسلہ میں بھوجوموڑہ پرائمری سکول میں بھی رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی اے ای او بڑاگواہ مرکز فیصل ہاشمی، چوہدری ندیم اکرم حال مقیم انگلینڈ، چوہدری وحید اسلم اور چوہدری عمار یاسر تھے، اس تقریب میں بچوں کے والدین اور علاقے سے کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب میں بچوں اور بچیوں نے پرانی روایات پرکومدنظررکھتے ہوئے ٹیبلو پیش کئے اور جو شادی بیاہ کی میں پیش کی جانے والی پرانی تمام رسمیں ٹیبلوکی شکل میں پیش کی گئی، ٹیبلو میں ایک بچے کو دلہا بنایاگیا، چوکی بھی چڑاہایاگیا، گھڑولی بھی بھری گئی، گتکے بھی پیش کئے گئے، پرانے دور کی ہر اشیاء نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی جس میں تمام افراد کو پرانی یادیں دلادی۔
اختتام پر تمام مہمانوں کو ہیڈ ماسٹر آصف محمود نے ثقافتی پگڑی پہنائی اور خطاب میں کہا کہ ہم پرانی روایات کوبھول گئے جس کی وجہ سے آج جدید دور میں آئے اور ہم پریشانی کے عالم اور افراتفری میں رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ گورنمنٹ پرائمری سکول سمبلی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں بھی کلچرڈے کو بھرپور انداز میں منایاگیا، ہائی سکول بڑاگواہ میں ڈھول کی تھاپ بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔