Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم ڈائنامک لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس، مستقبل کے لیے فلاحی منصوبوں کی حکمت عملی طے کی گئی

جہلم ڈائنامک لائنز کلب کا ماہانہ اجلاس ، عہدیداران و ممبران کی شرکت، اجلاس میں لائن چوہدری سہیل عزیز، لائن راجہ محمد سرفراز ، لائن چوہدری نوید اعظم ، لائن عبدالرحمٰن گجر، لائن آصف محمود ،لائن چوہدری افتخار نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم ڈائنامک لائنز کلب کے صدر لائن چوہدری شریف گجر کے بیرون ملک نجی دورہ کی بنا پر لائن راجہ محمد سرفراز فرسٹ وائس پریذیڈنٹ جہلم ڈائنامک لائنز کلب نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں لائنز نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور مختلف امور زیر بحث آئے اور ممبر شپ بڑھانے سے مطلق بھی گفتگو شنید ہوئی اور مستقبل کے لیے فلاحی منصوبوں کی حکمت عملی بھی طے کی گئی، خصوصی طور تعلیم اور صحت کے شعبے زیر بحث آئے ، کھانا سب کے لئے پروجیکٹ پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں لائن ڈاکٹر محمد مسلم، لائن عثمان اور لائن تاثیر محمود چوہدری شامل تھے۔ لائن چوہدری سہیل عزیز گائیڈنگ لائین / ایڈمنسٹریٹر جہلم ڈائنامک لائنز کلب نے ایک میڈیکل کیمپ کا فیصلہ کیا جو 20 مارچ 2022 بروز اتوار گاؤں بنگیال یونین کونسل اڈرانہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں منعقد کیا جائے گا۔

لائن آصف محمود پروجیکٹ کے اسپانسر اور چیئرپرسن ہوں گے اور لائن چوہدری ظہیر احمد پروجیکٹ کے معاون چیئرپرسن ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button