
جہلم: پاکستان عوامی تحریک کے رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 67 سید ابرار حسین شاہ نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر خان صاحب نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سمیت بہت سے وعدے پورے نہیں کرسکے لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو پانچ سال پورے ملنے چاہئیں تاکہ ان کے پاس کوئی بہانہ باقی نہ رہ جائے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف ہم ان چوروں کے اتحاد اور چوں چوں کے مربہ سے کسی خیر کی امید نہیں رکھتے۔ یہی وہ اتحادی ہیں جو پچھلے پچاس سال سے مسلط رہے ہیں اور ملک کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔ اب اگر یہ عدم اعتماد کامیاب بھی کرلیتے ہیں تو ان کے پاس کیا ایجنڈا ہے۔ سوائے اس کے کہ یہ پھر سے ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے نعرے لگائیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کسی بحران کوافورڈ کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ عمران خان سے سو اختلافات کئے جاسکتے ہیں لیکن پہلی بات وہ ذاتی طور پر کرپٹ نہیں۔ دوسری بات وہ ملک کی خارجہ پالیسی کو آزاد دیکھنا چاہتا ہے۔ چوروں کا اتحاد سوائے عمران خان کو ہٹانے کے کسی بات پر نہیں۔ عوام کی کسی فلاح و بہبود پر نہیں۔