جہلم میں نوجوان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

جہلم میں غیر قانونی حراست میں رکھ کر ذہنی معذور نوجوان سے ایک لاکھ روپے کی رقم نکلوانے والا پولیس ملازم شکنجے میں آگیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے علاقہ لوٹا کے رہائشی ذہنی معذور لڑکے سرفراز احمد ولد احمد نواز کو آوارہ گھومنے پر کینٹ چوکی لے جایا گیا جہاں پولیس ملازم کاشف علی نے نوجوان سرفراز کو کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھ کر اسکے موبائل فون میں ایچ بی ایل بینک کی ایپلی کشن کے ذریعے ایک لاکھ روپے کی رقم نکال کر رہا کردیا تھا۔

ڈی پی او جہلم کے حکم پر پولیس ملازم کاشف علی کو معطل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا بھی آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button