Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پنڈدادنخان میں گٹکے سمیت نشہ آور سپاریوں فروخت عام، نوجوان نسل بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی

پنڈدادنخان: حکومتی پابندی کے باوجود تحصیل بھر میں گلی محلوں کی چھوٹی چھوٹی دکانوں اور جنرل سٹورز پر گٹکے سمیت نشہ آور سپاریوں فروخت عام، نشہ آور سپاریاں کھانے سے نوجوان نسل متعدد جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی، محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی عدم توجہی انتظامیہ کی چشم پوشی کے باعث سرعام فروخت جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ہر قسم کے نشہ آور چیزیں جس میں مختلف اقسام کے نت نئے گٹکے سپاریاں بھی شامل ہیں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ ان مضر صحت گٹکے سپاریاں کھانے سے ان گنت لوگ منہ کے کینسر سمیت کئی اقسام کی بیماریوں میں مبتلاہوکر مستقل طور پر لاعلاج ہو سکتے ہیں۔

ان میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے تاہم حکومتی پابندی کے باوجود کھیوڑہ سمیت تحصیل پنڈدانخان بھر میں گٹکے کی فروخت سرعام جاری ہے، عوام الناس کو منہ کے کینسر سمیت مختلف اقسام کی لاعلاج بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت پاکستان نے ہر قسم کے گٹکے کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، انتظامیہ کی غفلت کے باعث ناعاقبت اندیش دوکان دار تھوڑے سے پیسوں کے خاطر گٹکے فروخت کر رہے ہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے دوکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے تاکہ اس بیماری سے معاشرے میں خصوصاً نوجوان نسل کو بچایاجاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button