دینہ کے ہونہار سپوت، سابق ممبر ناروے پارلیمنٹ چو ہدری خالد محمود کو صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا

دینہ: صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو ایوان صدر میں ہو نے والی تقریب میں دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی و سابق ممبر ناروے پارلیمنٹ چوہدری خالد محمود کو صدارتی تمغہ امتیاز سے نواز ا جائے گا، چوہدری خالد محمود ناروے میں ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر تے رہے، چو ہدری خالد محمود تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں، خاص کر ان کی طرف سے کشمیر کے مسئلہ کو یورپ میں اجا گر کر نے کے لئے کشمیر کے عنوان سے نارویجن اور انگلش زبان میں لکھی جانے والی کتاب بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے آ زادی کشمیر کی تحریک کو بہت تقویت ملی۔

تفصیلات کے مطابق وطن عزیر کی خدمت کے اعتراف میں صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز چوہدری خالد محمود کو23 مارچ کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہو نے والی قومی تقریب میں دیا جائے گا، چوہدری خالد محمود کا تعلق دینہ کے نواحی علاقہ مہتہ لوسر سے ہے اور سابق یوسی ناظم چو ہدری غالب حسین کے بھائی ہیں۔

چوہدری خالد پچھلے کئی سالوں سے ناروے میں مقیم ہیں اور وہاں پر کئی سال پارلیمنٹ کے ممبر رہے ہیں اور خاص کر ناروے کی پاکستانی کمیونٹی کے انتہائی قابل احترام اور ہر دل عزیز شخصیت ہیں اور پورے ناروے میں پاکستانیوں اور نارویجن لوگوں میں بھی عزت کا مقام رکھتے ہیں، چوہدری خالد کو حکومت پاکستان اور صدر پاکستان نے انہیں خاص کر بیرون ملک وطن کی خدمت اور اسکا نام اونچا کرنے کے اعتراف میں یہ اعزاز بخشا ہے۔

چوہدری خالد محمود ضلع جہلم اور تحصیل دینہ میں یہ صدارتی تغمہ امتیاز حاصل کرنے والے پہلے جہلم کے سپوت ہیں، چوہدری خالد محمود تین کتابوں کے مصنف بھی ہیں، خاص کر ان کی طرف سے کشمیر کے مسئلہ کو یورپ میں اجاگر کرنے کے لیے کشمیر کے عنوان سے نارویجن اور انگلش زبان میں لکھی جانے والی کتاب بہت بڑا کارنامہ ہے جس سے آزادی کشمیر کی تحریک کو بہت تقویت ملی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button