Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈپٹی کمشنر جہلم کی سوہاوہ میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر متعلقہ اداروں کو فوری ایکشن کی ہدایت

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت تحصیل سوہاوہ میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ، میونسپل عملہ اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈی سی جہلم نے کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی تمام شکایات پر متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے مسلسل متحرک رہیں کسی شہری کی جائز شکایت کو دور نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ حکام جواب دہ ہوں گے۔

شہریوں نے ڈی سی جہلم کو اپنے مسائل بارے مختلف درخواستیں پیش کیں جس پر ڈی سی جہلم نے فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا اور آئندہ کھلی کچہری میں آپ لوگوں کی شکایات دور ہونے یا نہ ہونے بارے مکمل آگاہی حاصل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام افسران آپ کے کام کے لئے دفاتر اور فیلڈ میں موجود ہیں آپ اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر آفس میں جب چاہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے آ سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور اس سلسلہ میں کوئی عذر برداشت نہیں کیا جائے گا آپ لوگ کے مسائل حل کرنا ہماری ڈیوٹی ہے جائز مسائل کو حل کرنے میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آنے دیں گے۔

اہل علاقہ نے ڈی سی جہلم کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈی سی جہلم اور ضلعی انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button