جہلم میں رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی

جہلم: ریلوے روڈ جہلم پر رکشہ کی موٹرسائیکل کو ٹکر، ٹریفک پولیس اہلکار زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 15 آفس کے قریب ریلوے روڈ جہلم تیز رفتار رکشہ ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار ٹریفک پولیس جہلم کا اہلکار گل زمان ولد گل نواز زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمی پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button