Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوہدری غلام احمد زمرد کو پی ٹی آئی جہلم کا ضلعی صدر بننے پرمبارکباد دینے والوں کا تانتا بن گیا

جہلم: چوہدری غلام احمد زمرد کوپاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کا صدر بننے پر ضلع بھر کے سیاسی،سماجی اور کاروباری افراد کی طرف سے مبارکباد دینے والوں کا تانتا بن گیا۔

چوہدری زمرد یعقوب فارم ہاؤس پر آنے والے مہمان جن میں بوڑا جنگل سے کرنل (ر) ساجد نذیر گجر، سابق ناظم چوہدری تصور حسین، گجرات سے چوہدری محمد زمان مہر آف دھنی،چوہدری عقیل،جہلم پریس کلب کے عہدیداران، جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عمر مشتاق برگٹ، جہلم فورم کے ممبران جمیل بھٹی مطلوب چوہدری ،محکمہ تعلیم کے سی ای او اور دیگر سٹاف،یونین کونسل نکہ خلاص پور سے ملک محمد مشتاق و دیگر ساتھی شامل ہیں۔

وفود کا کہناتھاکہ چوہدری غلام احمد زمرد کے صدر بننے سے پی ٹی آئی ضلع جہلم میں مزید مضبوط ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button