Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ہوشیار۔۔ ٹریفک وارڈنز کو ’’چالان‘‘ کرنے کیلئے بڑا اختیار مل گیا

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس نے اہم ترین ٹاسک وارڈن کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مینول چالاننگ ختم کر کے پنجاب بھر میں ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے بعد اب وارڈن بھی اب ای چالان کرسکیں گے۔ ای چالاننگ کے آغاز سے پنجاب بھر سے چالانوں کا تمام ڈیٹا سنٹرلائزاڈ ہو جائے گا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بک کی بجائے آن لائن سسٹم کے تحت چالان کرکے سمارٹ پرنٹرسے سلپ جاری کی جائے گی۔ چالاننگ افسران کے موبائل فون میں ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے پرنٹر سے منسلک کی جائے گی۔

ای چالان پر چالاننگ افسر کی بیٹ، مکمل تفصیلات، ایریااور خلاف ورزی کرنے والے کا تمام ڈیٹا اپلوڈ کر کے پرنٹ جاری کیا جائے گا۔ ڈی ائی جی ٹریفک کے حکم پر پرنٹر کی خریداری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ہر ضلع میں چالاننگ افسران کی تعداد کے مطابق سمارٹ پرنٹرز خریدے جا رہے ہیں۔ 23 مارچ کو پائلٹ پراجیکٹ کے طورپر مختلف شہروں میں پرنٹر تقسیم کرکے ای چالاننگ کا آغاز کر دیا جائے گا۔

ای چالاننگ سے چالانوں کا تمام ڈیٹا سنٹرلائزاڈ اورکرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹرپنجاب نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے افسران کی ٹریننگ کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button