تحریک انصاف کے ناراض ورکر کی غلط فہمیاں دور کر کے ساتھ لے کر چلیں گے۔ فراز چوہدری

جہلم: فراز چوہدری نے کہا کہ جہلم کی تاریخ کی سب سے بڑی تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم عنقریب شروع کرنے جارہے ہیں، عام شہری سے لے کر یونیورسٹی سٹوڈنٹس، خواتین، تاجر و کاروباری حضرات، ڈسٹرکٹ جہلم اوورسیز پاکستانی، وکلاء، کسان، زمیندار، علماء، مزدور سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے رکنیت کے لیے رجوع کریں گے۔

پی ٹی آئی جہلم کے جنرل سیکرٹری فراز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ناراض ورکر کی غلط فہمیاں دور کر کے ساتھ لے کر چلیں گے، فواد چوہدری کی قیادت میں ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا، میرا مشن پارٹی کو مقامی سطح پر مضبوط قلعہ بنانا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بدحال معیشت ملی کورونا جیسی وباء کا مقابلہ کرنے کے ملک کو پاؤں پر کھڑا کیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پرانے ورکر جو غلط فہمیوں کی وجہ سے پارٹی سے دور ہیں، ان کو راضی کر کے غلط فہمیاں رنجشیں دور کر کے انکو ساتھ لے کر چلیں گے، میرا مشن جہلم کو ہم پاکستان تحریک انصاف کا مظبوط ترین قلعہ بنانا ہے کیونکہ ڈسٹرکٹ جہلم کے لوگ اپنے محسن وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ہیں جنہوں نے ڈسٹرکٹ جہلم میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کی علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دی گئیں تمام سفارشات کو منظور کرتے ہوئے تاریخی ترقیاتی کام کروانے کیلئے ہر طرح کی انتظامی سپورٹ اور ریکارڈ ترقیاتی فنڈز مہیا کیے۔

جنرل سیکرٹری فراز چوہدری نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو بدحال معیشت ملی جس کو انہوں نے صدی کی سب سی بڑی وبا کورونا جس نے پوری دنیا بشمول امریکہ اور یورپ کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا کے باوجود پاؤں پر کھڑا کیا اور تاریخی سماجی ترقی کے پروگرام جس میں تاریخی ہیلتھ کارڈ، احساس پروگرام، کامیاب نوجوان پروگرام، وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم، احساس راشن رعایت، احساس تعلیمی وظائف، کسان کارڈ اور متعدد عوامی فلاح کے منصوبے متعارف کرائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خطے کی ترقی اور آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد بھی رکھ دی، دنیا میں روس اور یوکرائن کی جنگ کے بعد خام تیل اور اجناس کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ایسے میں وزیراعظم نے تیل اور بجلی کی قیمتوں کو کم کر کے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا، جہلم کی عوام اپنے لیڈر کیساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اور انکی ایک کال پر اپنے محبوب لیڈر کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button