Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈی ایس پی محمدابراہیم کا تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

ڈومیلی: راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر انسپکٹر عرفان جیلانی SHO تھانہ ڈومیلی، سب انسپکٹر عبدالغفور SHO تھانہ سوہاوہ سمیت تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کے پیش کردہ انفرادی و اجتماعی مسائل کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر ہی انکے ازالے کے احکامات جاری کئے۔

کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی محمد ابرہیم وڑائچ کہا کہ میرا علاقہ تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ وہ لوگ جو ہیڈ کوارٹرز سے دور ہیں اور آفس نہیں آسکتے میں خود ان کے پاس آؤں اور ان کے مسائل کو حل کرسکوں۔

کھلی کچہری میں سائلین کی درخواستوں پر SHO تھانہ سوہاوہ اور SHO تھانہ ڈومیلی کو موقع پر ہی سائلین کی میرٹ پر جلد از جلد دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔ کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button