Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

شجرکاری مہم؛ وزیراعظم عمران خان نے دور اندیش اور دانش مندانہ فیصلہ کیا۔ راجہ یاور کمال

سوہاوہ: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی اسکول ڈومیلی میں ایجوکیشن پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس حوالے سے طلباء میں شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینار اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ممبر صبوبائی اسمبلی یاور کمال، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز، سی او ایجوکیشن محمد معروف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

راجہ یاور کمال نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ پاکستان میں شجرکاری کتنی ضروری ہے، وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی کے خطرے کو بھانپتے ہوئے دور اندیشی اور دانش مندانہ فیصلہ کیا اور ٹین بلین سونامی ٹری کا آغاز کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش ایند ہے کہ ہمارا نوجوان طبقہ نہ صرف شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے بلکہ وہ اسکی افادیت سے بھی آشنا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button