
پنڈدادنخان: ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں نیشنل کلچرل فیسٹیول کا رنگا رنگ میلہ سج گیا، فیسٹیول کا افتتاح وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی نیب اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری فیصل فرید نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ضلع جہلم کے دوسرے بڑے شہر کھیوڑہ میں پہلے نیشنل کلچر ل فیسٹیو ل کا آغاز ہوگیا، فیسٹیول کا افتتاح حلقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر فوادچوہدری کے بھائی نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری فیصل فرید نے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ملک وقار عباس، PTI کے فوکل پرسن ملک باصر کھوکھر، ملک آصف کھوکھر سمیت دیگر سیاسی سماجی اور علاقہ معززین بھی موجود تھے، فیسٹیول کے پہلے دن ہی عوام کا جوش خروش دیدنی تھا۔
بچوں نے افتتاحی تقریب کے آغازمیں نغموں پر ٹیبلو کرتے ہوئے مہمانوں اور شہریوں کا ویلکم کیا اور میوزیکل بینڈ نے اپنی موسیقی سے ماحول کو گرما دیا، شہریوں نے نیشنل کلچرل فیسٹیول کے انعقاد پر شہریوں نے فیسٹیول کی کمیٹی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔