
دینہ: گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لدھڑ میں موسم بہار کے سلسلہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں چوہدری فوق شیر باز رہنما پی ٹی آئی تحصیل دینہ و سابق ناظم یوسی لدھڑ،چوہدری معروف سی ای او ایجوکیشن جہلم، راؤ عبدالکریم ڈی ای او ایلیمنٹری میل ونگ جہلم، یٰسین بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہلم، ملک صفدر علی ڈپٹی ڈی ای او تحصیل دینہ، محمد شعیب اے ای او مدوکالس، سرفراز احمد اے ای او دینہ سمیت ہیڈ ماسٹر سکول ہذا سید حسنات احمد نے سکول میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خالد حسین بڑل اور ایجوکیشن چیمپئن ڈاکٹر محمود، محمد طیب نے بھی شرکت کی۔ شجرکاری مہم موسم بہار 2022ء تحصیل لیول منعقد کی گئی، گونمنٹ ایلیمنٹری سکول کے جس گراؤنڈ میں شجرکاری کی گئی، اس کو سابق تحصیل ناظم دینہ ہر دلعزیز شخصیت چوہدری جاوید حسین (مرحوم) نے اپنے دور اقتدار میں سکول کے نام گراؤنڈ کروا کر سکول کے طلبہ کے لئے سہولت میسر کی۔
اس موقع پر حاضرین نے چوہدری جاوید حسین (مرحوم) کو خراج تحسین پیش کیا، ایجوکیشن ڈیپارنمنٹ جہلم نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے ہیڈ ماسٹر اور جملہ سٹاف کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا۔