Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ضلع جہلم میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے، گوشت 450 کلو تک جا پہنچا

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری، بازار میں مرغی کے گوشت کی قیمت کو اچانک پر لگ گئے، مرغی کا گوشت غریب عوام کی قوت خرید سے باہر نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں مرغی کا گوشت غریب عوام کی قوت خرید سے باہر نکل گیا، اندرون شہر میں مرغی کا گوشت 420 روپے فی کلو جبکہ نواحی علاقوں میں 450 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بازار میں مرغی کے گوشت کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح کو چھونے لگی، اندرون شہر زندہ مرغی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مرغی کا گوشت 420 روپے فی کلو جبکہ نواحی علاقوں میں مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور پرائس، کنٹرول مجسٹریٹ سے مرغی کی قیمتوں میں حکومت پنجاب کے مقررہ کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button