
جہلم: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس جہلم میں بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹورنامنٹ میں ضلع جہلم پولیس، راولپنڈی پولیس اور چکوال پولیس نے شمولیت اختیار کی، ضلع چکوال نے ضلع راولپنڈی کی ٹیم سے ابتدائی طور پر میچ کھیلا اور چکوال نے برتری حاصل کی۔
دوسرے میچ میں ضلع جہلم اور ضلع راولپنڈی نے میچ کھیلا اور ضلع جہلم نے برتری حاصل کی۔فائنل میچ میں میزبان ٹیم ضلع جہلم اور مہمان ٹیم چکوال کا میچ ہوا جس میں ضلع چکوال نے برتری حاصل کی اور فاتح قرار پائے۔
زاہد نعیم DSP/SDPO صدر سرکل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تینوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ چکوال پولیس کے ٹیم کیپٹن نے مہمان خصوصی زاہد نعیم DSP/SDPO صدر سرکل سے ونر ٹرافی وصول کی۔
جہلم پولیس کی جانب سے تینوں ٹیمز کے کپتانوں کو ٹرافیاں دی گئیں۔