
جہلم: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج چک دولت جہلم میں ایجوکیشن پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس حوالے سے طلباء میں شجرکاری کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینار اور آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، کالج پرنسپل چک دولت اشفاق احمد گورنمنٹ اسکول کے ٹیچرز و طلباء نے پودے لگائے۔
ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم کامیابی سے اپنے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کے نزدیک ہے۔
انہوں نے کہا کہ طالب علم کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیں۔ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے طالب علموں کو شجرکاری مہم میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔
شجرکاری تقریب کے موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے کالج میں فاریسٹ کلب کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔