
جہلم: ضلعی انتظامیہ جہلم نے سبزیوں اور پھلوں کے آج کے ریٹس جاری کر دئیے۔
آلو نیا 25 روپے، آلو درجہ دوئم 18 روپے، پیاز درجہ اول 32 روپے، پیاز درجہ دوئم 22 روپے، ٹماٹر درجہ اول 60 روپے، ٹماٹر درجہ دوئم 55 روپے، بینگن 60 روپے،بند گوبھی 50 روپے، پھول گوبھی 45 روپے، کریلا 140 روپے، پالک 20 روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے۔
پھلوں میں سیب کالا کولو درجہ اول 230 روپے، سیب کالا کولو درجہ دوئم 140 روپے، کیلا درجہ اول 115 روپے، کیلا درجہ دوئم 75، سیب گولڈن 145، خربوزہ 130 روپے، زندہ مرغ 276 روپے، گوشت مرغ 400 روپے، انڈا فی درجن 125 روپے کے حساب سے دستیاب ہیں۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرے تو شہری فوری طور پر گورنمنٹ آف پنجاب کی بنائی گئی ”قیمت پنجاب” ایپلی کیشن پر شکایت درج کروائیں تاکہ گراں فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔