
دینہ: رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری، 8 جواریوں سمیت 10 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاکی گراؤنڈ کباڑ خانہ کے پاس پلاٹ پر ریڈ کیا جہاں 8 قمار باز محمد نعمان ولد محمد ارشد ساکن معصوم شاہ دینہ، عدنان ظفر ولد ظفر اقبال ساکن ٹھیکریاں، عاطف نواز ولد گل نواز ساکن پنڈ جاٹہ، صدام حسین ولد محمد اسلم ساکن ٹھیکریاں، محمد اقبال ولد محمد فیروز ساکن پنڈ جاٹہ، غلام حسن ولد عبد القیوم ساکن سید حسین، بابر ولد نواب خان ساکن نئی آبادی دینہ اور ذیشان محمود ولد خالد حسین ساکن قائد اعظم ٹاؤن دینہ کو گرفتار کیا جو بذریعہ مرغ لڑائی جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 8500 روپے، 7 عدد موبائل فونز اور 2 عدد اصیل مرغے برآمد کیے
تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ذیشان نواز ولد گل نواز ساکن ڈھوک میاں جمعہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد جبکہ تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ارشد محمود ولد محمد حسین ساکن جھنگ کھوکھراں کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 180 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔