Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

چوہدری نذر حسین گوندل کا جواں سالہ بھانجا مسقط میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

پنڈدادنخان: چوہدری نذر حسین گوندل کا جواں سالہ بھانجا مسقط میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، یونین کونسل ہرن پور کی فضا سوگوار ہر آنکھ اشک بار جواں سالہ اویس گوندل کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی،سماجی اور صحافتی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم، قانون انصاف، سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل،سابق نائب ناظم یونین کونسل ہرنپور چوہدری سلطان احمد گوندل، معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی چوہدری محمد اسلم گوندل، چوہدری محمد اسلم گوندل،چوہدری اصغر گوندل کے بھانجے چوہدری محمد یعقوب گوندل کے صاحبزادے محمد اویس گوندل کومسقط میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔

مرحوم کا جسد خاکی گزشتہ رات آبائی گاؤں کوٹ پھپھرہ پہنچایا گیا جونہی مرحوم کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا تو اس ناگہانی اور جواں سالہ موت پر کہرام مچ گیا، نمازِ جنازہ دربار عالیہ باوا غلام شاہ والے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزیز و اقارب سمیت دوستوں، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدیداران و اراکین، پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے صدر سید منیر شاہ بخاری ،جنرل سیکرٹری راجہ عتیق جنجوعہ، بارایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے عہدے داران و ممبران سمیت مذہبی سیاسی و سماجی تنظیموں نے چوہدری نذر گوندل سمیت لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، مرحوم کی قل شریف کی محفل بروز اتوار صبح 10 تا 11 بجے آبائی گاؤں کوٹ پھپھرہ میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button