جہلم شہر کی سڑکوں پر ناکارہ اور دھواں چھوڑتے رکشے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے

جہلم: شہر کی سڑکوں پر ناکارہ اور دھواں چھوڑتے رکشے شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے، محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران خاموش تماشائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں ناکارہ ، کھٹارہ، گاڑیوں کے زہریلے دھویں نے شہریوں کو سانس ، دمے سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا کرنا شروع کر رکھاہے جبکہ گلی محلوں میں قائم بھٹیوں سے نکلنے والا دھواں بھی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران ناکارہ ، کھٹارہ گاڑیوں کو چیک کرنے کی بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسران کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں رکشوں اور ماحول کو آلودہ کرنے والے کارورباری مراکز کے خلاف کارروائیاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button