دینہ پریس کلب (پرنٹ و الیکٹرانک) کا اجلاس، سید توقیر آصف شاہ صدر جبکہ عادل چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

دینہ پریس کلب (پرنٹ و الیکٹرانک) کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت امجد محمود سیٹھی منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں 2022-23 دینہ پریس کلب (پرنٹ و الیکٹرانک) کے لئے عہدیداران و ممبران کا چناؤ کیا گیا۔

اجلاس میں متفقہ طور سرپرست اعلیٰ امجد محمود سیٹھی، چیئرپرسن میڈم فوزیہ بوستان، صدر سید توقیر آصف شاہ، عرفان محبوب سینئر نائب صدر، سہیل انجم قریشی نائب صدر، عادل چوہدری جنرل سیکرٹری، افتخار احمد مغل جوائنٹ سیکرٹری، محمد شعبان چوہدری فنانس سیکرٹری، محمد اقبال خان انفارمیشن سیکرٹری شامل ہیں۔

ممبران میں حاجی اظہر چوہدری، ڈاکٹر ظہیر احمد، سلیم کسانہ، رضوان سیٹھی، ادریس چوہدری، احمد ندیم، سید امیر احمد شاہ اور سعید میر شامل ہیں۔ اجلاس میں دینہ کے سینئر صحافی ملک بوستان اور شیخ رضا کیلئے دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button