
سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار،اسلحہ ایمونیشن برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں طاہر، عبدالصمد اور مصطفی شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضہ سے AK47، پشپشہ 30 بور رائفل نما، پسٹل 9MM، پسٹل 30 بور 2 عدد اور روندز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ جان لیوا فعل اور قانونا جرم ہے، ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔