برٹش کونسل آئلز پارٹنرز کانفرنس، ’’ایوارڈ آف ایکسی لینس‘‘ ایس ایل ایس کالج کے نام

جہلم: ایس ایل ایس کالج کا ایک اور سنگ میل، برٹش کونسل آئلز پارٹنرز کانفرنس میں منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج جہلم سرفراز ملک کو بہترین کار کردگی اور آئلز کے سب سے زیادہ امیدوار رجسٹر کرانے پر برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر عثمان اقبال نے ’’ایوارڈ آف ایکسی لینس‘‘دیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کے دوران برٹش کونسل کی ٹیم کا یوکے وی آئی آئلز کی رجسٹریشن کیلئے پارٹنرز کو پورٹل کی سہولت مہیا کرنے اور مسائل حل کرنے کیلئے بروقت رسپانس پر برٹش کونسل کی کارکردگی کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں برٹش کونسل کے پارٹنرز کیلئے ’’ آئلز پارٹنرز میٹ 2021-22 ‘‘ کے نام سے ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی گئی۔ پاکستان کے نارتھ زون کے نمایاں پارٹنرز انسٹیٹیوٹس کے نمائندگان نے شرکت جس میں برٹش کونسل کے بزنس ڈیویلپمنٹ منیجرز جنید خان اور توصیف الرحمٰن نے انتہائی خوبصورت انداز میں برٹش کونسل کی ڈویلپمنٹ کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔

شرکاء میں SLS کالج جہلم، صوبہ پنجاب، صوبہ کے پی کے اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے شرکاء شامل تھے۔ بزنس ڈیویلپمنٹ منیجر نارتھ جنید خان، بزنس ڈیویلپمنٹ منیجر ساؤتھ توصیف الرحمٰن نے مختلف اداروں کے سربراہان کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ بزنس ڈویلمپنٹ کنسلٹنٹ صبیح اعجاز کی کارکردگی کو بھی کانفرنس میں شرکا ء نے سراہا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button