
پنڈدادنخان: موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت محکمہ جنگلات کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈدادنخان میں ایجوکیشن پلانٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان، ہیڈ مسٹریس زینب طیبہ، گورنمنٹ سکول کے ٹیچرز اور طالبات کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان نے کہا کہ شجرکاری مہم میں ہر گھرانے کو ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ پودے لگا کر اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائیے ماحولیاتی آلودگی کی وجہ ہم انسانوں کی ہی لاپرواہی ہے اور اس کے خاتمہ کے لیے ہم سب کا متحرک ہونا لازمی ہے۔