
جہلم: ڈی پی او جہلم کاضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل اور محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے انھیں سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریف کیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ روز رانا طاہر رحمٰن خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کا وزٹ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمان کو چیک کیا اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر بریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر اور الرٹ رہ کر سر انجام دیں۔
اس موقع پر محمد ابرہیم وڑائچ ڈی ایس پی سٹی سرکل اور محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کو سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریف کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ مساجد اور عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا جہلم پولیس کی اولین ذمہ داری ہے جو ہم بخوبی نبھائیں گے۔