Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، 20 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک نوجوان شدید زخمی

دینہ کے نواحی علاقہ میں موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے کے باعث 20 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی، حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کو زخمی حالت میں منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ ڈھوک رجو ڈاکخانہ سنگھوئی کا رہائشی نوجوان محمد عدیل اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر کھڑی شریف دربار سے سلام کے بعد گھر کی طرف واپس آ رہے تھے کہ منگلا بائی پاس چک دادو کے مقام پر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثہ سے موٹرسائیکل پر سوار محمد عدیل ولد محمد اکمل شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر آر ایچ سی دینہ منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، جب اس کے ساتھ دوسرا نوجوان ذیشان ولد محمد عنائت شدید زخمی ہو گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button