Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

دینہ میں عوام سے زبردستی بھیک مانگنے والا لکھ پتی بھکاری گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

دینہ پو لیس کی کارروائی، دینہ میں عوام سے زبردستی بھیک مانگنے والا لکھ پتی بھکاری گرفتار، لاکھوں روپے برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کی سربراہی میں محمد سعید اے ایس آئی اینٹی بیگر سکواڈ نے کارروائی کرتے ہو ئے بشیر احمد ولد راجہ خان سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات جو کہ منگلا روڈ دینہ اور دیگر شارع عام پر بہانہ بازی کر کے عوم الناس کو زبردستی بھیک دینے پر مجبور و پریشان کر رہا تھا جس پر پو لیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا۔

دوران تفتیش بھکاری کے کپڑوں میں چھپے 3 لاکھ 59 ہزار ایک سو رو پے برآمد کر لیے۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ چھوٹے نوٹ اکٹھے کر کے بڑے نوٹ جمع کرتا ہوں، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button