Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

رمضان سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

رمضان المبارک سے قبل عوام پر ایک بار پھر مہنگائی کا بم گرادیا گیا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا ہے۔ گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اور کوکنگ آئل بھی 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کیا گیا تھا، کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر تک اور گھی کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button