ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تمام یونین کونسلوں سے گرین پارٹنر کو رجسٹرڈ کریں گے۔ سدھیر احمد مغل

جہلم: شجر کاری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل کی اسسٹنٹ کمشنر جہلم ماریہ جاوید اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مریم کے ہمراہ اجلاس جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ تمام یونین کونسلوں سے گرین پارٹنر کو رجسٹرڈ کریں گے جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر جہلم کریں گی اور محکمہ جنگلات ٹیکنیکل معاونت کرے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رجسٹریشن کا عمل 15 مارچ تک مکمل کر کہ گرین پارٹنرز کے ساتھ 1000 پھلدار پودا ہر یونین میں تقسیم کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ اسکا ریکارڈ بھی مرتب کریں گے اور تحفظ بھی کریں گی۔

اسسٹنٹ کمشنر جہلم کا کہنا ہے کہ گرین پارٹنر ایک اچھا اقدام ہے اس کے ذریعے شجرکاری کو وسعت ملے گی اور گھر گھر پھلدار پودے لگ سکیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل ہے کہ وہ گرین پارٹنرز میں خود کو رجسٹرڈ کروائیں اور پھلدار پودے حاصل کریں جو ان کے لیے خوراک کا ذریعہ بھی ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے سدباب میں بھی مفید ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button