Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

کیئر ٹیکرز جہلم حسب معمول سینکڑوں مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کرے گی۔ اسفند یار اسد

جہلم کی سب سے متحرک سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز جہلم حسب معمول سینکڑوں مستحق افراد میں رمضان پیکج تقسیم کرے گی۔

اس حوالے سے چئیرمن اسفند یار اسد نے بتایا کہ اس رمضان المبارک میں بھی گزشتہ سالوں کی طرح سینکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کی تیاری کر لی ہے اور ان افراد کی عزت نفس کو قائم رکھتے ہوئے ان کی شناخت ظاہر کئے بغیر خاموشی سے راشن ان کے گھروں تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ نہ مستحق افراد کی قطاریں لگوائی جائیں گی نہ ہی ان کی تصاویر بنا کر ذلیل کیا جائے گا۔ راشن پروگرام مکمل طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ہو گا تنظیم کے باہر سے کسی قسم کے فنڈز عطیات وغیرہ ہرگز نہیں لئے جائیں گے۔

پراجیکٹ انچارج سینئر ممبر چوہدری حسن رضا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button