Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم جبکہ ڈاکٹر شعیب کیانی ایم ایس جہلم تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جہلم: ڈاکٹر میاں مظہر حیات سی ای او ہیلتھ جہلم جبکہ ڈاکٹر شعیب کیانی ایم ایس جہلم تعینات، حکومت پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر میاں مظہر حیات سینئر میڈیکل آفیسرکو سی ای او ہیلتھ جہلم تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے، اسی طرح مذکورہ ڈیپارٹمنٹ نے ڈاکٹر شعیب کیانی کو دوبارہ ایم ایس جہلم تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ان تعیناتی سے شہریوں کا کہناتھاکہ بلاشبہ دونوں آفیسران ضلع جہلم کے ہیرے ہیں ضلع جہلم جو چند ہفتوں سے احساس محرومی کا شکار ہو چکا تھا حکومت پنجاب نے ضلع جہلم کے مفاد نیز آفیسران بالا کی مثالی خدمات کے پیش نظر فوری طور پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سماجی زعماء نے آفیسران بالا سے توقع کی ہے کہ وہ اپنی پروفیشنل صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر کے عوام کی بامقصد خدمت کریں گے انشاء اللہ ضلع جہلم ان آفیسران کی کاوش سے دوبارہ صوبہ پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button