
سوہاوہ: گیس کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ڈھوک امب تحصیل سوہاوہ اور تحصیل گوجر خان کی عوام نے شدید احتجاج روڈ کو بلاک کر کے کیا۔
عوام نے محکمے کو تین دنوں کا ٹائم دیتے ہوئے کہا کہ اگر گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو اس احتجاج کو مین جی ٹی روڈ اورمحکمہ گیس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔
علاقے کی معزز پیپلز پارٹی کے کارکن راجہ عباس نے اور یوسی کونتریلہ کے سابق چیئرمین راجہ شکیل اور مسلم لیک ن کے چیئرمین راجہ امیر کاظم نے عوام کو اپنے خطاب میں کہا کہ گیس کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے، اگر گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس احتجاج کو اسلام آباد تک لے کر جائیں گے۔
احتجاج میں علاقے کی کثیر تعداد اور تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر اس احتجاج کو ریکارڈ کروایا اور پیپلز پارٹی کے کارکن راجہ عباس نے عوام کو حوصلہ دے کر احتجاج کو ختم کروایا کہ ایم این اے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے نوٹس میں علاقہ کے مسائل کا اچھی طریقے سے علم ہے اور عوام کا یہ مسئلہ حل کروانے کے لیے راجہ پرویز اشرف پوری کوشش کریں گے۔