
جہلم: پنجاب میں شجر کاری مہم کے تحت گورنمنٹ ہائی سکول جہلم میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع جہلم محمد معروف چودھری کے ہمراہ کنٹرولر امتحانات راولپنڈی شہنشاہ بابر، ڈی ای او ایلیمنٹری راؤ عبدالکریم اور ڈپٹی ڈی ای او سوہاوہ راجہ سہیل نے دورہ کیا۔
گورنمنٹ ہائی سکول جہلم پہنچنے پر سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول جہلم شاہد صدیق چوہدری نے اور پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر نے معزز مہمانوں کو ویلکم کیا۔
افسران نے اسکول کی کلاسز کا وزٹ کیا اور طلباء سے انگلش، سائنس اور اردو کے سوالات پوچھے جن کا طلباء نے صحیح صحیح جواب دیا جس پر افسران نے اطمینان کا اظہار کیا اور طلباء کو شاباشی دی۔
بعد ازاں معزز مہمانوں نے اسکول کے لان میں پودے لگا کر ضلع جہلم سے باضابطہ پنجاب شجرکاری مہم کا آغاز بھی کر دیا۔