Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

پیر مطلوب الرسول کی دینی، تبلیغی، روحانی، سماجی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔ شاہ محمد اویس نورانی

پنڈدادنخان: جمعیت ِعلماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے آستانہ عالیہ نقش بندیہ لِلہ شریف تحصیل پنڈدادنخان کے سجادہ نشین پیر طریقت آفتاب ولائت حضرت پیر مطلوب الرسول کے انتقال پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اُن کی دینی، تبلیغی، روحانی، سماجی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اُنھوں نے مولا نا شاہ احمد نورانی اور مولانا عبدالستار خان نیازی کے ساتھ مل کر تحریک نظام ِمصطفی ﷺ اور تحریک تحفظ ختم نبوت ﷺ میں صف اول میں رہ کرکام کیا، میں پہلی فرصت میں آستانہ عالیہ لِلہ شریف پر حاضری دوں گا۔

شاہ محمد اویس نورانی نے کہا کہ اُن ہی بزرگوں کی جدوجہد سے ہمارے ملک کی سلامتی قائم ہے، اللہ ہم کو ان کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق دے۔

صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی ،پنڈدادنخان ویلفیئر سوسائٹی اسلام آباد کے صدر سید منیر شاہ بخاری ،جنرل سیکرٹری راجہ عتیق جنجوعہ، تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے عہدیداران و اراکین ، بار کونسل پنڈدادنخان کے عہدیداران و ممبران نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پیر مطلوب الرسول کے صاحبزادگان اور پسماندگان اور مریدین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button