ڈومیلی کے نواحی علاقہ مائرمیں بااثر افراد کا راستے پر قبضے کی کوشش، علاقہ مکینوں کا احتجاج

ڈومیلی کے نواحی علاقہ مائرمیں بااثر افراد کا راستے پر قبضے کی کوشش، علاقہ مکینوں کا احتجاج، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز کا موقع کا دورہ، مائرکے رہائشیوں نے اعلی حکام سے راستے کو کلیئر کرا کر مشکلات دورکرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ ڈومیلی کے علاقہ مائر کے رہائشیوں نے راستے کے قبضہ کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ مائرکے باسیوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاؤں کا ایک بااثر شخص ہماری زمینوں سمیت سرکاری راستے پر قبضہ کررہاہے، یہ پرانے دور میں یہ راستہ ٹلہ جوگیاں کو جاتاتھا، وہ شخص کہتا ہے ہم لوگوں نے یہ زمین فروخت کی ہیں لیکن ہم میں سے کسی نے کوئی زمین فروخت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ زمینیں ہمارے بزرگوں کی تھی، اس بااثر شخص کے پاس پیسہ بہت ہے جس کی وجہ سے وہ گاؤں کے ہرشخص کو تنگ کرتاہے۔ ہمیں جانیں بھی دیناپڑی ہم دیں گے لیکن زمین اپنی وگزار کرائیں گے یا ہمیں یہاں سے نکال دیاجائے ہم کہیں اور جاکرجگیاں لگالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستانیوں عمران خان،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر تمام متعلقہ اداروں کے افسران سے اپیل ہے ہمیں انصاف دیاجائے۔ اسی دوران اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ قدسیہ ناز نے بھی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا اور انصاف کی یقین دہائی کرائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button