Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

جہلم شہر کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ سڑکوں پر گڑھے بن گئے

جہلم: اندرون شہر کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ سڑکوں پر گڑھے بن گئے، شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا ،پچھلے کئی سالوں سے سڑکوں کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے کئی سالوں سے اندرون شہر کی سڑکیں جن میں اولڈ جی ٹی روڈ، مشین محلہ روڈ، کمیلا روڈ، میجر اکرم شہید روڈ کچہری روڈ، پولیس لائن روڈ، قبرستان چوک روڈ ، ٹاہلیانوالہ روڈ کی تعمیر ومرمت نہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں موہنجوداڑو کی منظر کشی کر رہی ہے جگہ جگہ بننے والے گڑھوں کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب اندرون شہر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود عملدرآمد نہیں ہو رہا، بااثر ٹرانسپورٹرز متعلقہ محکموں کی ملی بھگت سے شہر کی سڑکوں پر بھاری گاڑیاں رواں دواں رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سڑکیں زمین میں دھنستی جا رہی ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہر کی سڑکوں کی حالت بہتر ہو سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button