
جہلم: پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد جہلم میں طالبعلم گھوڑے پر یونیورسٹی پہنچ گیا۔
حال ہی میں ایک طالبعلم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں اسے گھوڑے پر یونیورسٹی کے گیٹ کے باہر کھڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے جہلم کیمپس میں طالب علم گھوڑے پر پہنچا تو اسے یونیورسٹی والوں نے داخل ہونے سے روک دیا۔
طالبعلم کا کہنا ہے کہ میں پنجاب یونیورسٹی کے جہلم کیمپس میں پڑھتا ہوں، میرا آٹھواں سمسٹر چل رہا ہے، میرا لیکچر ہے لیکن مجھے اندر نہیں جانے دے رہے۔