Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

حالیہ دہشت گردی کی لہر؛ پولیس چوکی سٹی دینہ کے باہر حفاظتی دیوار تعمیر، چھت پر مورچہ قائم

دینہ: حالیہ حالات کے پیش نظر پولیس چوکی سٹی دینہ کے باہر حفاظتی دیوار تعمیر کر دی گئی جبکہ چھت پر مورچہ بھی بنا دیا گیا ، یاد رہے کہ پشاور پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کے بعد ملک بھر میں پولیس سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملے کے بعد موجودہ حالات کے پیش نظر کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا مگر اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی حفاظت کے لیے بھی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں پولیس چوکی سٹی دینہ جی ٹی روڈ پر گیٹ کے آگے حفاظتی دیوار تعمیر کر دی گئی جبکہ پولیس چوکی سٹی دینہ کی چھت پرمورچہ بھی بنا دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button