
دینہ کی معروف کاروباری شخصیات حاجی ادریز اختر، کرنل خرم شہزاد، جاوید اختر، حاجی فاروق کا بھتیجا حاجی پرویز اختر مرحوم کا بیٹا حافظ زوہیب، نعمان حسن ، فرحان اختر ، محمد یوسف کے بھائی ارسلان احمد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ مفتیاں دینہ میں ختم کا اہتمام کیا۔
تقریب جس میں سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب چوہدری محمد عارف ، چوہدری محمد ضمیر ، زاہد محمود ناگی ، فیصل رزاق، حاجی طارق محمود ، حاجی افتخار احمد مغل ، راجہ ساجد نواز ، چوہدری محمد افضل ، محمد فیصل، ماجد آفریدی، محمد جاوید ، محمود اختر ، سید مسکین شاہ ، افتخار خان سمیت علاقہ بھر کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔