خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس کے زیراہتمام سیمینار اور آگاہی مہم کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر جہلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم خواتین منانے کا مقصد معاشرے کی تشکیل اور ترقی میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنا اور خواتین کے لیے معاشرتی، معاشی، سیاسی اور تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہے۔

مریم نعیم ستی ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر جہلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کو گھریلو فیصلہ سازی، خاندانی منصوبہ بندی اور معاشی وسائل میں اختیار دے کر ہم ماں بچے کی صحت میں بہتری لا سکتے ہیں اور ملکی ترقی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

سیمینار میں محترمہ شاہدہ شاہین، محترمہ روزینہ، محترمہ تہمینہ چوہدری و دیگر نے بھی خطاب کیا اور خواتین کو تمام شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیا۔ سیمینار میں اساتذہ، سیاسی وسماجی شخصیات، خواتین علماء، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندہ خواتین نے شرکت کی۔

سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس تا پرانے نادرا آفس تک آگاہی واک بھی منعقد کی گئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button