گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں 3 روزہ جاری سپورٹس گالا اختیام پذیر ہو گیا

جہلم: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیانوالہ میں 3 روزہ جاری سپورٹس گالا اختیام پذیر ہو گیا۔ سپورٹس گالا کا افتتاح ڈپٹی ڈائریکٹر کالج ڈاکٹر حبیب الرحمٰن اور پرنسپل کالج محمد عارف گوند ل نے کیا۔

سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن، کرکٹ، رسہ کشی، چاٹی، بوری بند، سر پر مٹکا رکھ کر ریس سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے، مقابلوں میں طلباء وطالبات نے بھرپور حصہ لیا، سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال تھے۔

چوہدری ظفر اقبال نے سپورٹس گالا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے گزشتہ سالوں سے سکولوں و کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد نہیں ہوئیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے اب سپورٹس گالا کا اہتمام کیا گیا، کسی بھی صحت مند معاشرے میں تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، میر ی خواہش ہے کہ سپورٹس کمپلکس جہلم میں بھی سپورٹس گالا کا انعقاد کیا جائے۔

دوسری جانب کالج پرنسپل عارف گوندل کا کہنا تھا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں کا مقصد طلبہ و طالبات کو صحت مند تفریح فراہم کرنا ہے جبکہ طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں سے ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان مقابلوں میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا، وہیں سنیئر اور جونیئر اساتذہ کرام نے بھی رسہ کشی کے مقابلوں میں حصہ لے کر سب کو محضوض کیا، سپورٹس گالا کے اختتام میں مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button