Jannah Theme License is not validated, Go to the theme options page to validate the license, You need a single license for each domain name.

مرکزی انجمن تاجران جہلم اور انتظامیہ کے مابین ٹیکس بورڈ کے معاملات طے پا گئے ہیں۔ ملک محمد اقبال اعوان

جہلم: مرکزی انجمن تاجران اور انتظامیہ کے مابین ٹیکس بورڈ کے معاملات طے ،کسی دکاندار کوتنگ نہیں کیا جائے گا، فی دکان کاایک ہزار روپے سالانہ ٹیکس بورڈ وصول ہوگا، تمام دکاندار ایک ہزار سے زیادہ ٹیکس بورڈ ادا نہ کریں۔

مرکزی انجمن تاجران جہلم (رجسٹرڈ) کے صدر ملک محمداقبال اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے تاجروں کا ایڈوٹائیزنگ ٹیکس کا مسئلہ جو گھمبیر صورت اختیار کررہاتھا میر ی قیادت میں وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور چیف افیسر مونسپل کارپوریشن جہلم سے ملاقاتیں کیں اور بتایاکہ جہلم کے تاجرکورونا کی وجہ سے کاروباری حالات سے پریشان ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے موقف تھا کہ بو رڈ جو دکانوں پر لگے ہوئے ہیں فٹ کے حساب سے پیسے وصول کئے جائیں گے ،مذاکرات کے بعد طے پایا گیا ون شٹر ایک ہزار روپے ایڈوٹائزنگ ٹیکس وصول کیاجائے گا۔

ملک محمد اقبال اعوان نے بتایا کہ جہلم میں اب فی دوکان ایک بورڑ کا ایک ہزار روپے سالانہ مقرر کروایا ہے جو انجمن تاجران جہلم رجسٹرڈ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اگرمیونسپل کارپوریشن کا عملہ یاٹھیکیدار کسی دوکاندار سے زیادہ پیسوں کے لیے تنگ کرے تو میرے ساتھ رابط کیا جائے۔

صدرانجمن تاجران جہلم ملک محمداقبال عوان نے مزید کہا کہ میں اور میری کابینہ کی دن رات کوشش ہے کہ جہلم کے تاجران کو کسی قسم کی کوئی پریشانی یاتکلیف نہ پہنچے میرے دروازے ہر وقت ہر تاجر کے لیے کھلے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button